کوٹری، خدا کی بستی میں مسلح افراد گھر سے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار

80

کوٹری (نمائندہ جسارت) کوٹری خدا کی بستی میں 3 نامعلوم مسلح افراد گھر والوں کو یرغمال بناکر طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی بھولاری کے ملازم شمن سولنگی کے گھر میں مسلح افراد داخل ہوئے اور گھر میں موجود افراد کویرغمال بنایا اور شمن سولنگی کی والدہ کے ہاتھ سے 2سونے کی چوڑیاں، ایک جنریٹر، سی ڈی پلیئر، پانی کی موٹر، ایک عدد موبائل فون اور 12 ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کرلی ہے۔