گوادرمیں ائر پورٹ روڈ پربم دھماکا‘3 افراد زخمی

97

کوئٹہ /نوشہرہ کینٹ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے گوادر میں ائر پورٹ روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 2 گاڑیوں اور 7 دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے متعدد کو نقصان پہنچا ۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کے لیے گوادر میں ائر پورٹ روڈ پرسڑک کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور دھماکے سے3 افراد سمیع اللہ ٗ زاکر اور جمیل شدیدزخمی ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا
علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جائے وقوعہ سے کوئی خاص ثبوت اور مشتبہ شخص گرفتار نہیں ہوا مزید کا رروائی جاری ہے۔فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے کوہلو کے علاقے میں پہاڑوں میں چھپایا گیا کالعدم تنظیم کا بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن جس میں راکٹ لانچر، ٹائم ڈیوائس برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تا ہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔علاوہ ازیں تربت کے علاقے میں نامعلوم ملزم کی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید ہو گیا جوابی کا رروائی پر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔تربت کے علاقے میں نامعلوم ملزم کی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید ہو گیا جوابی کا رروائی پر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔سی ٹی ڈی ،اسپیشل پولیس یونٹ اور احساس اداروں کی مشترکہ کارروائی نے انتہائی مطلوب دہشت گرد سلمان کو گرفتارکرلیا۔