ہائرایجوکیشن کے6رکنی وفدکامحمدعلی جناح یونیورسٹی کادورہ

87

142اچی (اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے ایک 6 رکنی وفد نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اور ایم ایس ڈگری پروگرام کا جائزہ لیا۔ایچ ای سی کے وفد میں سلیمان احمد، ڈاکٹر عامر اعجاز،ڈاکٹر ریاض احمد،پروفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع قریشی،آغا ایم رضا اور عمر نواز شامل تھے۔ایچ ای سی کے وفد نے اپنے دورے کے دوران ماجو کے پی ایچ ڈی اور ایم ایس ڈگری پروگرام داخلہ کی پالیسی اور طریق کار،تعلیمی پروگرام،نصاب،اسا تذہ ،لیب و لائبریری اوردیگر معاملات کا جائزہ لیا۔وفد نے اس کے علاوہ کلاس رومزاور کمپیوٹر لیب کامعائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ اور اساتذہ سے مل کر ان کے تحقیقی کام ا ور نگرانی کے امور پر بھی بات چیت کی۔