یورپی یونین کی سربراہ خارجہ امور رواں ماہ روس کا دورہ کریں گی

78

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی رواں ماہ روس کا دورہ کریں گی۔ ان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق 24 اپریل سے شروع ہونے والے روسی دورے کے دوران یورپی یونین اور روس کے سرد مہری کے شکار تعلقات کو مذاکرات میں زیر بحث لایا جائے گا۔ موگیرینی آئندہ ہفتے بھارت اور چین بھی جائیں گی۔ 2014ء سے یوکرائنی علاقے کریمیا کے روس میں ضم کرنے کے بعد سے ماسکو اور یورپی یونین کے تعلقات میں تناؤ ہے۔