***۔۔۔۔۔۔اندرون سندھ ۔۔۔۔۔۔***

129

حیدرآباد ( نمائندہ جسارت) پھلیلی پولیس نے مقابلے کے بعد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں غیر قانو نی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ٹندو یوسف پھا ٹک کے پاس پھلیلی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد سنگین جرا ئم میں پولیس کو مطلوب 2 ڈاکوؤں دادو کے رہائشی ذیشان عرف سراج عرف شیرا اور خیرپور کے رہائشی محمد علی بگھیو کو زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کرنے کے ملزمان کو علاج کی غرض سے سول اسپتال شفٹ کر کے متعلقہ عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا، جبکہ ایک اور دوسری کاروائی میں حالی روڈ پو لیس نے آٹو بھان روڈ کے قریب گولی مار پولیس پوسٹ کے پاس مقا بلے کے بعد سنگین جرا ئم کی وارداتوں میں مطلوب 2 ڈاکوؤں دیدار چانڈیو اور ہاشم سولنگی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسپتال پہنچا یا جہاں ایک ڈاکو دیدار چا نڈیو زخمو کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے دوسرے زخمی ڈاکو ہاشم سولگی کا حالی روڈ پو لیس نے متعلقہ عدالت سے ریمانڈ حا صل کر لیا ** قاسم آباد بزنس فورم کے صدر انجنیئر رحمت اللہ ساند، غلام قادر، در محمد مغیری، بشیر احمد، الطاف کوکر اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن آفیس حیدرآباد میں مقرر رجسٹرار مشتاق گوپانگ رشوت نا دینے پرشہریوں کے کاغذات پر اعتراض کرکے ان کو واپس کردیتا ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانیوں سے گذرنا پڑرہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹرار کے ظلم کی وجہ سے درجنوں افراد جن میں بوڑھی مرد، خواتین شامل ہیں جو آفیس کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں جب کے لوگوں کی ملکیت رجسٹرڈ ناہونے کی وجہ سے وہ لوگ اپنی پراپرٹی سستے داموں میں بیچ رہے ہیں، سستے داموں میں پراپرٹی بیچنے کے سبب سے ایک طرف حکومت کو نقصان ہو رہا ہے تو دوسری جانب عوام پریشان ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے کے حوالے سے منتخب نمائندوں اور دیگر حکام سے بات کی ہے لیکن وہ رجسٹرار کے آگے بی بس ہیں، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں مقرررجسٹرار کو فوری ہٹاکر قاسم آباد کی عوام کو پریشانیوں سے نجات دلاوائی جائے** حیدرآباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جس کے باعث شہری گرمی سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدرآباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سورج آگ برسا رہا ہے گرمی کی شدت میں اضافے سے سڑکیں بھی سنسان ہیں جبکہ شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں اور سائے تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں شہر کے مختلف مقامات پر گرمی سے تین افراد بے ہوش ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے بلند بانگ دعوے تو کئے گئے لیکن گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد بھی شہر کے کسی مقام پرکوئی ہیٹ اسٹروک سینٹر یا کیمپ قائم نہیں کیا جاسکا ۔ شہر میں واسا کی ناہلی کے باعث پانی کا بھی بحران ہے اور شہر ی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور حیسکو کی جانب سے دس سے بارہ گھنٹے تک بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ** حیدرآباد کے علاقے بھٹائی نگر کے قریب گورا قبرستان سے چالیس سالہ شخص نامعلوم شخص کی لاش برآمد ۔ لاش کو ایدھی رضاکاروں اور پولیس نے سول اسپتال کے مردہ کانے منتقل کردیا ہے جبکہ لاش کی تاحال کوئی شناخت نہیں ہوسکی ہے ** فورتھ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے وقار ٹاؤن قاسم آباد کی رہائشی مسماۃ نذیراں کاندھڑوکی جانب سے اسکے بیٹی کو تنگ کرنے والے افراد کے خلاف پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی نہ کر نے پر دائر کر دہ درخواست پر 13 اپریل (آج)کے جوابدہی کے نوٹس جاری کر کے ایس ایچ او قاسم آباد سے جواب طلب کر لیا اپنی دائر کر دہ درخواست میں مسماہ نذیراں نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ اسکی بیٹی ماریہ پڑھی لکھی ہے اور پرائیوٹ ملازمت کر تی ہے بااثر شخص زیشان کاندھڑو اسکی بیٹی ماریہ کو موبائل مسیج اور فون کر کے تنگ کرتا ہے اور اپنی بہن رخسانہ کے ذریعہ دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر ماریہ کی شادی اسکے ساتھ نہیں کی تو وہ اسکی بیٹی کو جان سے مار دیگا پولیس کو بھی تحریری درخواست دی لیکن اسکے باؤجود پولیس نے زیشان کے با اثر ہو نے کی وجہ سے قانو نی کا روائی نہیں کی عدالت سے استدعا ہے کہ اقاسم آباد پولیس کو اسکی بیٹی کو تنگ کر نے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے احکامات صادر کئے جا ئیں**رحیم یارخان اورا س کے گردونواح میں چوری کی5 وارداتوں میں ملزمان لاکھوں ر وپے مالیت کے موٹرسائیکل ،مویشی، گندم ودیگر سامان چرالے گئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شرو ع کردی ۔ چوری کی پہلی واردات دڑی عظیم خان کے رہائشی تنویر عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں2 ملزمان سعید احمد وغیرہ اس کی موٹرسائیکل مالیت36ہزار روپے چراکر فرارہوگئے، چور ی کی دوسری واردات کالکا کے رہائشی اورنگزیب کے ساتھ پیش آئی جہاں2 ملزمان مختار وغیرہ رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے بھانہ سے 3بکرے مالیت69ہزارروپے چراکرفرارہوگئے، چوری کی تیسری واردات خان بیلہ کے رہائشی محمد اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں2 ملزمان نادر وغیرہ اس کے ہسپتال سے پائپ مالیت2 ہزارروپے چراکرفرارہوگئے، چوری کی چوتھی وا ردات چک45 پی کے ظفر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں10 ملزمان عمران وغیرہ اس کی 40 من گندم ، ڈرل مشین مالیت 70 ہزارروپے چراکرفرارہوگئے جبکہ چوری کی پانچویں واردات ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی ظریف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان ا س کی موٹرسائیکل مالیت85ہزارروپے گھرکے باہر سے چراکرفرارہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی**ضلع بھر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے304 لیٹر شراب ،1340 گرام چرس،60کلو بھنگ برآمد کرکے ان ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمات درج کرکے کارروائی شرو ع کردی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم امام بخش سے45لیٹرشراب ، اصغر سے42لیٹرشراب، ندیم اختر سے45لیٹرشراب، اکرم سے45لیٹرشراب، اجمل سے42لیٹر شراب، عابد سے40لیٹرشراب، امتیاز سے45 لیٹرشراب، اسی طرح ملزم نواز سے120 گرام چرس، قدیرسے 1220 گرام چرس،اسماعیل سے 60 کلوبھنگ برآمد کرلی بعد ازاں پولیس نے ان ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کار روائی شروع کردی**دھوکہ دہی کے2 واقعات میں ملزمان نے شہریوں سے17لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیالی ادائیگی کیلئے دیئے جانے والے چیک بنکوں سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ دھوکہ دہی کا پہلا واقع شاہی روڈ کے رہائشی غلام ربانی کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم نصیر احمد نے 5لاکھ70ہزارروپے کی رقم ادھار لی اور ادائیگی کیلئے مقامی بنک کا چیک دے دیا ، دھوکہ دہی کا دوسرا واقع ماڈل ٹاؤن کے رہائشی حیدر حسین کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم محمدمسلم نے 12لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور ادائیگی کیلئے مقامی بنک کاچیک دے دیا ملزمان کی جانب سے رقم کی ادائیگی کیلئے دیئے جانے والے چیک بنکوں سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔