کراچی (اسٹا ف رپورٹر)گرمی نے جنگل کے بادشاہ کی جان لے لی،شہر میں پارہ ہائی ہوا تو گھر کا شیر گرمی سے ڈھیر ہوگیا، افریقہ سے لایا گیا 11 لاکھ کا شیر 11 گھنٹے میں دم توڑ گیا، مالک کے مطابق شیر ہیٹ
اسٹروک کا شکار ہوا تھا۔تفصیلا ت کے مطا بق کراچی میں شدید گرمی کی لہر نے جنگل کے بادشاہ کی جان لے لی، مقامی شہری نے افریقا سے 11 لاکھ روپے مالیت کا شیر منگوایا تھا۔مالک کا کہنا ہے کہ شیر گزشتہ روز شہر قائد پہنچا، ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو کر 11 گھنٹے بعد ہی دم توڑ گیا۔ کراچی کے رہائشی نے افریقہ سے یہ شیر منگوایا تھا۔ بروقت علاج کے باوجود شیرجانبرنہ ہوسکا۔