14 اپریل کا دھرنا کے الیکٹرک کے مظالم سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،عبد الرزاق

105

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق نے کہاکہ ہم 14 اپریل کو کے الیکٹرک کی لوٹ مار، بوگس بلنگ ، ریکوری کے نام پر غنڈہ گردی، جعلی بلنگ،ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور دیگر مظالم کے خلاف ایک پر امن اور عظیم الشان دھرنا دینے جارہے ہیں،پولیس اور انتظامیہ اگر جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کرے تو ایک پتا بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلے گا۔انہوں نے کہاکہ 14 اپریل کو کے الیکٹرک حبیب بینک آفس پر ہونے والا دھرنا کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔