کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کے بڑے بھائی محمد علی گزشتہ روز 69سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد غوثیہ خداداد کالونی میں ادا کی گئی جبکہ سوسائٹی قبرستان میں تدفین ہوئی جس میں اسپورٹس آرگنائزرز اور احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثنا نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان، سابق کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور دیگر اسپورٹس سے وابستہ شخصیات نے احمد علی راجپوت سے ان کے بڑ ے بھائی کے انتقال پر اظہا ر تعز یت کیا ۔ دریں اثنا کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، ایس بی اے کے سیکریٹری عبد الناصر منور عباسی باسکٹ بال کلب کے سیکریٹری عظمت اللہ خان، کے بی بی اے کے سیکریٹری طارق حسین نے بھی احمد علی راجپوت سے اظہا ر تعز یت کیا ہے۔