اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حساس ادار وں کے سر براہا ن اور ایس ایس پی اسلام آباد کو 9مئی کو عدالت طلب کرلیا

163

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حساس ادار وں کے سر براہا ن اور ایس ایس پی اسلام آباد کو 9مئی کو عدالت طلب کرلیا ۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ 4 افراد میں سے صادق نامی شہری گھر واپس آگیا ہے جس کو بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا باقی 3 افراد کی بازیابی کے حوالے سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن علی اختر گیلانی نے کی ، جسٹس محسن علی اختر گیلانی کی جانب سے وزارت دفاع اور پولیس افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ افراد ملک کے اندر ہی ہیں تو پھر کیوں نہیں مل رہے ہیں، ان کو اگلی تاریخ
دیں اور تمام لا اینڈ انفورسٹمنٹ ایجنسیوں کو نوٹس بھیجیں، اگر آئندہ سماعت تک لاپتا افراد بازیاب نہیں ہوتے تو ڈی جی آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایس ایس پی اسلام آباد کیخلاف پرچہ دینگے اور پھر اس فیصلے کوعدالت عظمیٰ میں لے جائینگے۔ بعد ازاں عدالت کو بتایا گیا کہ عمران نامی لاپتا شہری کا ڈرائیور واپس آگیا ہے لیکن وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے اس لیے کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں، واضح رہے کہ بازیاب ہونے والے شہری کو اسلام آباد پولیس کے یونیفارم میں ملبوس افراد نے ریڈ زون سے اٹھایا تھا اور گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی استعمال کی گئی تھی۔