ایم ڈی اے سے کے ڈی اے واپس بھیجے گئے 97 افسران کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

153

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی اے سے کے ڈی اے واپس بھیجے گئے 97 افسران کی آئینی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس عدنان الکریم پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار ان
کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ2000 ء میں ایم ڈی اے میں بھیجتے وقت کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ان افسران کی ملازمت اور پنشن کے حسابات بھی ایم ڈی اے کو منتقل کردیے تھے جس کے باعث ایم ڈی اے ایکٹ کی دفعہ 9 اے کے تحت یہ افسران مستقل طور پر ایم ڈی اے میں ضم ہوچکے ہیں لہٰذا اب ان کا کے ڈی اے سے کوئی واسطہ نہیں۔