باکس

165

تقریب تقسیم اسناد و انعامات 2 نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست عصرتامغرب، جبکہ دوسری نشست نمازمغرب کے بعد سے رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہی۔پروگرام کو بر وقت ختم کرنے کے لیے سربراہ ٹائم لینڈرز سلیمان احمر نے عمدہ نظام تشکیل دے رکھا تھا، جن کی کاوش کے باعث پروگرام مقررہ وقت پر ختم ہوا۔ اسٹیج سے پنڈال کے آخری سرے تک لوگ ہی لوگ تھے، جو نہایت خاموشی اور انہماک سے مقررین کی تقریر سن رہے تھے۔ ان شرکا میں جید علمائے کرام، صحافی، تاجر، وکلاء4 ، ڈاکٹرز اور ماہرین تعلیم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تھے۔ اسٹیج کے دائیں اور بائیں جانب ڈگری لینے والے طلبہ بیٹھے تھے۔