تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کی نسبت 7 ارب ڈالر کا اضافہ

95

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کی نسبت 7 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ رواں مالی سال جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پہلے نو ماہ میں برآمدات 15ارب 11 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ اس دوران درآمدات 38ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یوں پہلے نو ماہ کے دوران جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ بڑھ کر 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران خسارہ 16 ارب ڈالر تھا۔ جس کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد تک اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق پچھلے مالی سال جولائی تا مارچ برآمدات پندرہ ارب ساٹھ کروڑ کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 32 ارب 44 کروڑ ڈالر تھیں۔ گزشتہ سال کی نسبت برآمدات 3 فی صد کم رہیں جبکہ درآمدات میں 18 فی صد اضافہ ہوا۔