لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے تحریری وضاحت طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر
سماعت کی، جس میں حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔ سماعت کے دوران اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ حافظ سعید کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا غیر قانونی ہے۔ اس کو بنیاد بنا کر ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیکر ان کی رہائی کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔