سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزبھی تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس48200پوائنٹس سے بڑھ کر48400پوائنٹس کی سطح پربندہوا

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزبھی تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس48200پوائنٹس سے بڑھ کر48400پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں50ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے سرمائے کامجموعی حجم95کھرب سے بڑھ کر96کھرب روپے جاپہنچا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 48300،48400اور48500 پوائنٹس کی3نفسیاتی حدعبور کر گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام تک انڈیکس48500پوائنٹس کی حد پر برقرار نہ رہ سکا ،بدھ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں207.19پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس48250.07پوائنٹس سے بڑھ کر48457.26پوئنٹس پرجاپہنچااسی طرح118پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس25802.57پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32984.34پوائنٹس سے بڑھ کر33173.07پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں50ارب 98کروڑ54لاکھ16ہزار842روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم95 کھرب52ارب99کروڑ53لاکھ52ہزار251روپے سے بڑھ کر96 کھرب3 ارب98 کروڑ7 لاکھ69ہزار93روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز21 کروڑ78 لاکھ18 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈکی گئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزمجموعی طوپر396 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے223کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،152میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔.
کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل2کروڑ36لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ70لاکھ،اینگروپولیمر1کروڑ29لاکھ،پیس پاک لمیٹڈ78لاکھ16ہزاراورازگارڈنائن76لاکھ30ہزارحصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے فلپس مورس پاک کے بھاؤمیں116.99روپے اوریونی لیورفوڈزکے بھاؤمیں100روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤمیں150روپے اورکولگیٹ پامولیو کے بھاؤمیں25روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ۔