شکار پور (نمائندہ جسارت) شکارپور کے نوجوانوں کے لیے 17 اپریل کو فوج میں بھرتی کا اعلان۔ آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ آفس لاڑکانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 17 اپریل کو ان کے لاڑکانہ آفس میں شکار پور سمیت 6 اضلاع لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، کشمور ایٹ کندھکوٹ، شہدادکوٹ ایٹ قنبر اضلاع کے لیے نوجوانوں کی فوج میں سپاہی اور کلرک کی بھرتیاں کی جائیں گی، جس کے لیے نوجوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 17 اپریل کو صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ان کے دفتر لاڑکانہ گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ میں رجسٹریشن کے لیے خواہشمند پڑھے لکھے نوجوان اصل دستاویزات کے ساتھ تشریف لائیں۔