کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیشن جج شرقی کی عدالت نے عمران لیاقت قتل کیس میں ملزمہ کلثوم کو 2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ہے۔ سیشن جج شرقی کی عدالت میں عمران لیاقت قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزمہ کلثوم کی جانب سے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔