عوامی شکایات پر ایس ایچ او جھڈو کا تبادلہ، جاوید جلبانی نئے ایس ایچ او تعینات

129

جھڈو (نمائندہ جسارت) عوامی شکایات پر ایس ایچ او جھڈو کا تبادلہ، جاوید جلبانی نئے ایس ایچ او تعینات۔ ایس ایس پی میرپوخاص کامران نواز نے جھڈو میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکامی اور مبینہ قتل کے ملزمان کو بغیر کسی انٹری کے لاک اپ میں رکھنے کی شکایات کے بعد ایس ایچ او جھڈو نند لال کا تبادلہ میرپور خاص پولیس لائن میں کردیا ہے جبکہ وہاں سے جاوید جلبانی کو نیا ایس ایچ او جھڈو تعینات کیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف گزشتہ روز بھی شہری حلقوں نے احتجاج کیا تھا اور چند روز قبل ریڈ کمشنر کے پولیس اسٹیشن پر چھاپے کے دوران مبینہ قتل کے ملزمان کو بغیر کسی اندراج کے پولیس اسٹیشن میں لاک اپ کیا ہوا تھا، جس پر ریڈ کمشنر نے ملزمان اور ایس ایچ او جھڈو کو طلب کیا تھا۔