مزارات کی حفاظت ملت کی ذمے داری ہے،صاحبزادہ ابوالخیر

55

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر اور قائدجمعیت علما پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے کہاہے کہ مزارات اولیا شعائراللہ ہیں، ان کی حفاظت ملت اسلامیہ کی ذمے داری ہے، حکومت پاکستان اگر مزارات ،مساجد وعلما کا تحفظ نہیں کرسکتی تویہ ذمے داری ملی یکجہتی کونسل کے رضاکار پوری کرنے کے لیے تیارہیں۔ یہ بات انہوں نے درگاہ سہون شریف پر خودکش دھماکے کے تناظر اور مساجدومزارات کے تحفظ کے حق میں آوازاٹھانے کی غرض سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیراہتمام منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔امن کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدراور جماعت اسلامی کے رہنمااسداللہ بھٹو، جنرل سیکرٹری علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ مرکزی صدرڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہاکہ پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں،پاکستان کے دیندارعوام وطن عزیز کو سیکولر بنانے کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔