مسافر کو گھسیٹنے پر یونائیٹڈ ائر لائنز کے سربراہ نے معافی مانگ لی

65

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یونائیٹڈ ائر لائنز کے سی ای او نے مسافر کو گھسیٹ کر طیارے سے نکالے جانے کے واقعہ پر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو خوفناک قرار دیا ہے۔ واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر پھیل جانے کے بعد کمپنی کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس سے پہلے انہوں نے اپنے ملازمین کا یہ کہتے ہوئے دفاع کیا تھا کہ مسافر کو ہوائی جہاز سے نکالنے کے لیے طے شدہ طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔ یونائیٹڈ ائر لائنز کی ایک پرواز میں گنجائش سے زیادہ ٹکٹ بک کیے جانے کے بعد ایک مسافر کو زبردستی طیارے سے اتارنے پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔