ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں سڑکوں پر حادثات سے بچاؤ کے ادارے نے بطور سزا خواتین اہلکاروں کے بال کاٹنے پر اپنے ایک سینئر کمانڈر کے خلاف وڈیو سامنے آنے کے بعد کارروائی کی ہے۔ فوٹیج میں کمانڈر نے 2 قینچیاں تھام رکھی تھیں اور خواتین اہلکاروں کے لمبے بال کاٹتے دکھائی دے رہے تھے۔ وڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سڑکوں پر حادثات سے تحفظ دینے والے ادارے ایف آر ایس سی میں خواتین اہلکاروں کے بالوں سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں تاہم ادارے کے ترجمان کے مطابق کمانڈر نے اختیارات سے تجاوز کیا۔