پاناما کیس کا فیصلہ فوج سب سے قبول کرائے گی ،شیخ رشید

80

اسلام آباد ( آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈان لیکس پر جو کچھ کیا اس کا اثر پاناما فیصلے میں آئے گا ، پاناما لیکس کا فیصلہ فوج سب سے قبول کرائے گی ۔بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس عمر میں ہم فیل ہوتے تھے اس عمر میں حکمرانوں کے بچے ارب پتی بنتے تھے ، قطری شہزادے کے خط کا آنا نواز شریف کی سیاسی موت ہے ، پاناما لیکس کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ بدل کر رکھ دے گا ۔دنیا کا کوئی قانون قطری خط کو قبول نہیں کر سکتا ۔ قطری شہزادے کے خط کا
آنا وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی موت ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ حکمران ہمارے ملک کو ایسٹ انڈیا بنا رہے ہیں ۔ چور اب زیادہ دیر چودھراہٹ دکھا نہیں سکتے ۔ سپریم کورٹ سالوں یاد رکھا جانے والا فیصلہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر وزیر دفاع تو بول رہا ہے مگر نواز شریف خاموش ہے ۔