پانامالیکس پر3415 ٹاک شومنعقد کرانے کاریکارڈ قائم

69

اسلام آباد (آن لائن) پیمرا کے ریکارڈ کے مطابق پاناما لیکس پر 3415 ٹاک سو مختلف ٹی وی چینلز نے کیے ہیں جو کہ ایشیاء میں کسی بھی ملک میں اہم معاملے پر ٹاک شو آن ائر ہونے کا ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز میں پاناما لیکس میں شریف خاندان کی کرپشن پسندیدہ موضوع بحث رہا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران اس موضوع پاناما لیکس پر مسلسل 3415 ٹاک شوز منعقد کیے گئے ہیں جو کہ ایشیاء میں ایک ریکارڈ کی حیثیت
اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء اتنی تعداد میں ٹاک شو پاناما لیکس پر منعقد کرنے پر ٹی وی چینلز کے مالکان سے سخت ناراض ہیں حکومت نے ٹاک شو میں نواز شریف کی کرپشن کو چھپانے کیلیے قومی خزانے سے 30 ارب روپے مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات میں تقسیم بھی کر رکھے ہیں پاناما لیکس کا معاملہعدالت عظمیٰمیں ہے اور پوری قوم شدت سے پاناما لیکس کے فیصلے کی منتظر ہے کیونکہ ماہرین کی رائے ہے کہ پاناما لیکس کا فیصلہ پاکستان میں کرپٹ مافیا ‘ کرپشن چھپانے والوں کیلیے زہر قاتل ثابت ہوگا۔