کراچی :انٹیلی جنس افسر کے قتل کامقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

111

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے انٹیلی جنس افسر کے قتل کامقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ،شہید اہلکار کی نمازہ جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی ،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں منگل کی شب نامعلوم افراد کی
فائرنگ سے تھانے کی انٹیلی جنس ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فرید کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثناء اللہ کی مدعیت میں 110/17 انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا