اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی اوور بلنگ پر حقائق منظرعام پرلائیں گے‘ قومی اسمبلی میں رپورٹ جلد پیش کی جائے گی‘ تحریک انصاف نے بھی معاملہ اُٹھایا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی طرف سے اوور بلنگ کے معاملے پر ارکان پارلیمنٹ اور ادارے کی انتظامیہ کے درمیان اجلاس میں جو بھی حقائق سامنے آئے وہ قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے‘ اس مسئلے پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بات کی تھی‘ وقت مقرر کردیں ہم حاضر ہیں۔