***۔۔۔۔۔۔اندرون ملک سے ۔۔۔۔۔۔***

95

کوہلو (آئی این پی) ایف سی کی کوہلو کے علاقے کاہان اور اشتراک میں کارروائیاں، ایک دہشتگرد ہلاک ، بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کی کاہان میں کارروائی کے دوران فائرنگ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوا ہے ، جبکہ اشتراک کے علاقے میں ایک اور کارروائی میں کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانے سے مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں** لاہور میں سگیاں پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو ہسپتال منتقل جبکہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ بدھ کو لاہور میں سگیاں پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق ہوگئی حادثے میں دو افراد زخمیم ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا** اسپیشل پولیس یونٹ نے مردان نوشہرہ روڈ پر کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا‘ دہشت گرد کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔ بدھ کو سپیشل پولیس یونٹ نے مردان نوشہرہ روڈ پر کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کرکے بارودی مواد ‘ دستی بم اور پرائما کارڈ برآمد کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے**قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سہالہ اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران خاتون سمیت چار مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ بدھ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سہالہ اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران خاتون سمیت چار مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوران آپریشن تین تیس بور ‘ نائن ایم ایم پستول‘ پانچ بارہ بور اور سیون ایم ایم برآمد کرلیا گیا** کوٹلی میں نکیال سیکٹر پیر کلنجل روڈ پر گاڑی کھائی میں جاگری‘ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ بدھ کو کوٹلی میں نکیال سیکٹر پیر کلنجل روڈ پر گاڑی کھائی میں گر گئی حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے** عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے‘ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور اصلاحات کا عمل بہتر ہوا‘ سی پیک سے آئندہ دو سال ممیں معیشت پانچ فیصد ترقی کرے گی‘ پاکستان میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھی ہے‘ محصولات میں اضافے سے مالیاتی خسارہ کم ہوسکتا ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کے نمائندے نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور اصلاحات کا عمل بہتر ہوا۔ سی پیک سے آئندہ دو سال میں معیشت پانچ فیصد ترقی کرے گی۔ موڈیز نے کہا کہ پاکستان میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھی ہے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے محصولات میں اضافے سے مالیاتی خسارہ کم ہوسکتا ہے** وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے‘ ملکی بحری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے‘ حکومت پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداد مزید بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ وہ بدھ کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے‘ ملکی بحری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے‘ حکومت پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداد مزید بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے** محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے ملک کے گرم ترین مقامات کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد اور دادو میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی، سبی، پڈعیدن، موہینجوداڑو چھور، جیکب آباد 45، لاڑکانہ، تربت، حیدرآباد 44، رحیم یار خان، سکھر، ٹھٹھہ، لسبیلا، بدین 43، خانپور، کراچی 42، نوکنڈی، نورپور تھل 41، بھکر اور بہاولپور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا** ملک میں تیار کی جانے والی کاروں کی فروخت میں 1.7 فیصد کے اضافہ سے رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا مارچ کے دوران ایک لاکھ 39 ہزار 570 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب روزگار سکیم کے خاتمہ کے باعث سوزوکی بولان کی فروخت میں 41 فیصد کی کمی سے 15 ہزار یونٹس فروخت کئے گئے تاہم جاری مالی سال میں ہنڈا سٹی اور سوک کی فروخت میں 52 فیصد اور سوزوکی ویگن آر کی فروخت میں دو گنا اضافہ سے اندرون ملک تیار کی جانے والی کاروں کی مجموعی فروخت کا حجم بڑھ گیا۔ جولائی تا مارچ کے دوران ہنڈا سٹی اور سوک کی فروخت 28 ہزار 120 یونٹ جبکہ سوزوکی ویگن آر کی فروخت 12 ہزار 595 یونٹس تک بڑھ گئی۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کے تجزیہ کار ہاشم سہیل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال میں ہلکی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی فروخت میں ڈبل ڈیجٹ اضافہ ہوا ہے۔ توقع ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ان کی فروخت کا حجم 2 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک بڑھ جائے گا جس میں 60 ہزار کے قریب درآمد کی جانے والی گاڑیاں بھی شامل ہوں گی۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ٹریکٹروں، ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے آٹو موبائلز کی صنعت کی کارکردگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے*دوشیزہ کافیس بک پر جعلی آئی ڈی بناکر ملزمان کے غلط استعمال کرنے پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔ گزشتہ روز چک4اے کے رہائشی احسان اللہ نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ 2 ملزمان اسامہ وغیرہ نے اس کی بھتیجی سوہا کا فیس بک پر جعلی آئی ڈی بناکر اس کا غلط استعمال کررہے ہیں جس پر پولیس نے چچا احسان اللہ کی شکایت پر2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔