آصف زرداری سے مولانافضل الرحمن کی ملاقات ،ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال

132

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے اسلام آبادبلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے 3رہنماؤں کی گمشدگی پربھی گفتگوکی گئی۔ آصف علی زرداری نے مولانافضل الرحمن کوجمعیت علما اسلام کی صدسالہ تقریبات کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔