بھارتی ضمنی انتخابات :حکمران بی جے پی 5 ‘کانگریس 3نشستوں پر کامیاب

185

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کی 8 ریاستوں کی 10 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکمران بی جے پی نے 5 نشستوں پر جبکہ3 نشستوں پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی۔ریاست ہماچل پردیش ، دہلی، راجستان، آسام اورمدھیہ پردیش کی نشستوں پر حکمران جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس نے مدھیہ پردیش ، کرناٹک اور گنڈلو پیٹ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔