تنخواہوں سے محروم اساتذ ہ آج پریس کلب پر دھرنا دینگے

156

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے گزشتہ دورے حکومت 2012ء میں محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے باوجود ابتک تنخواہیں جاری نہ کیے جانے کے خلاف اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ آج جمعہ سے کراچی پریس کلب پر غیر معینہ مدت کیلیے دھرنا دیں گے ۔نیو ٹیچر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر ابڑو کے مطابق دھرنے میں4سال سے تنخواہوں سے محروم ہزاروں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ راشن پانی کے ساتھ شریک ہوں گے اور وہ اپنا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے ۔ حکومت نے روایتی بے حسی کا مظاہر ہ کیاتوپریس کلب سے سندھ اسمبلی یا وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ صاحب اقتدار نے ہمارے صبر کا بہت امتحان لے لیا اور اہم اس امتحان میں ابتک پا س ہوتے آئے ہیں مگر اب حکومت کا امتحان شروع ہو گا اور ہم دیکھیں گے کہ ہمارے مطالبات کو کس حد تک سنجیدہ لیا جاتا ہے اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ ہزاروں اساتذہ کو منتشر کر دے گی تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم درس وتدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں اس لیے پر امن احتجاج کے دوران ہمارے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک نہ کیا جائے ورنہ نتائج کی ذمے دار سندھ حکومت ہو گی ۔