جماعت اسلامی ٹنڈوجام کا اظہار تعزیت

105

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام سہیل شارق ،جنرل سیکرٹری سلیم کے کے ،نائب امیر اعجاز احمد ،حماد علی بہادر ،ناظم حلقہ راؤ طارق راجپوت الخدمت ٹنڈوجام کے صدر عبدالحمید شیخ اور الخدمت میڈیکل سینٹر ٹنڈوجام کے انچارج نصیر احمد راجپوت نے اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے سابق جنرل سیکر ٹری اخلاق احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق احمد نے پوری زندگی اسلام کی خدمت اور اسلامی نظام کے نفاذکیلیے جدوجہد کرتے ہو ئے گزاردی ،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُنہوں نے مرحوم اخلاق احمد کیلیے دعائے مغفرت کی اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔