شناختی کارڈز بلاک کیے جانے پر پشتونوں کے ساتھ ہیں‘رحمن ملک

78

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہم پشتونوں کے شناختی کارڈز کے بلاک کیے جانے کے معاملے پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت جلد پشتون عوام کے بلاک شناختی کارڈز کے مسائل حل کرے۔ جن پاکستانی پشتونوں کے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں انہیں فوری طور پر جاری کیے جائیں، افغانیوں کے نام پر پشتونوں کا استیصال نہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عوامی نیشنل پارٹی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طبقے و قوم کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔