مسیحی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں گڈفرائیڈے آج منائے گی

85

احمدیار(صباح نیوز )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری گڈفرائیڈے(آج) جمعہ کو منائے گی ،اس سلسلے میں ملک بھر کے گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،مسیحی برادری کے عقائد کے مطابق حضرت عیسٰی علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈفرائیڈے کے نا م سے جاناجاتاہے جن کا مقصد دراصل کرائسٹ کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے جو انہوں نے صلیب پر سہے اور سات کلمات کی اہمیت کو سمجھنا ہے ۔