کراچی، غیر ملکیوں کے اغوا کاروں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے ایرانی، تنزانین، اور نائیجیرین باشندوں کے اغوا برائے تاوان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ دوران سماعت پولیس نے ملزمان اللہ بخش، عبدالحمید، عارف شاداد، محسن اور اللہ بخش کو عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان غیر ملکی باشندوں کے اغوا میں ملوث تھے جس پر ملزمان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی حراست سے ایرانی، تنزانین، اور نائجرین باشندیبازیاب کرائے۔ لہٰذا استدعا ہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ مزید شواہد اور ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔