کرسچن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ایسٹر کے موقع پر کپڑے وراشن تقسیم

160

کراچی(پ ر)کرسچن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت غریب اور مستحق افراد میں عید کے کپڑے اورراشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر کرسچن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر مورس سنی نے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب لوگوں کی خدمت عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسچن ویلفیئر فاؤنڈیشن غریب مسیحی برادری کی خدمت کے لیے عملی کام کررہی ہے اور ہم غریب اور مفلوک الحال لوگوں کی خدمات جاری رکھیں گے۔