کل بھوشن کی پھانسی سے بھارت کو اس کی اوقات یاد آجائے گی

158

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کیا جائے گا۔ کل بھوشن کو پھانسی پوری قوم کی آواز ہے، وہ ہمارے وطن سے غداری اور جاسوسی کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں کے تنظیمی دوروں کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے دریاؤں کا پانی روک کر باب الاسلام سندھ کو بنجر کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو سلام کیا جنہوں نے گرین شرٹس پہن کر کرکٹ میچ کھیلا۔ کل بھوشن کی پھانسی سے بھارت کو اس کی اوقات یاد آجائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے حافظ سعید احمد کی نظر بندی ختم کی جائے۔