***۔۔۔۔۔۔حیدرآباد۔۔۔۔۔۔***

117

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے شہری مقبول احمد نوناری کی جانب سے SDO حیسکو ہوسٹی کے خلاف دائر کر دہ درخواست پر 18 اپریل کے جوابدہی کے نوٹس جاری کر کے ایس ایچ او ہوسڑی سے جواب طلب کر لیا اپنی دائر کردہ درخواست میں گوٹھ نوناری کے رہائشی مقبول نوناری نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ گوٹھ میں بیوی کے ساتھ رہتا ہے اسکی کوئی اولاد بھی نہیں ہے جبکہ وہ بجلی کا بھی کم استعمال کر تا ہے اسکے باوجود اسکے گھر پر حیسکو نے ناجائز طور پر 80 ہزار روپے سے زائد کا بجلی کا بل بھیج دیا ہے جبکہ اسکے گاؤں میں جو بجلی کا ٹرانسفامر تھا وہ چوری ہو چکا ہے اور اسکی چوری کا مقدمہ بھی گاؤں والوں نے درج کرا رکھا ہے اسکے گھر بھیجا جا نے والا بجلی کا بل سراسر نا جائز ہے بجلی کے بل کو درست کروانے کی غرض سے وہ SDO حیسکو ہوسڑی کے آفس میں گیا تو اسنے بات سننے کے بجا ئے پورا بجلی کا بل بھرنے کا کہا اور ہراساں کیا کہ وہ گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر بھی نکال کر لے جا ئے گا اور دھمکیاں بھی دیں عدالت سے استدعا ہے کہ اس میں بجلی کے بل کو درست کرا نے کے لیے SDO حیسکو کو حکم دیا جائے اور دھمکیاں دینے پر اسکے خلاف قانون کے مطا بق کارروائی کی جا ئے ۔