آخم شٹائنر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ مقرر

73

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے جرمنی کے آخم شٹائنر کو عالمی ادارے کے ترقیاتی پروگرام کا نیا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ آخم شٹائنر بین الاقوامی سطح پر انتظامی اور ترقیاتی امور کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کا نیا منتظم نامزد کیے جانے والے شٹائنر اس سے قبل عالمی ادارے کے ماحولیاتی پروگرام میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ماحولیاتی امور کے ایک ماہر کے طور پر وہ کینیا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ بھی رہے ہیں۔