ہوبارٹ (جسارت نیوز) آسٹریلیا انڈر 19 نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا انڈر 19 کو 160 رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ پرم اپل نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔ پرم اپل نے ایک چھکے اور9 چوکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے۔ نپن رنسیکا نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا انڈر 19 مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
اور پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نپونا سوماناسنگھے 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زیک ایوانز نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔