بہترین کھلاڑی تیار کرکے ہم دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ہمارا ماضی شاندار رہا ہے ہیڈآف کرکٹ اکیڈیمز اسپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس، ہیڈآف کرکٹ اکیڈیمز اسپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس

84

لاہور(جسارت نیوز) ہیڈآف کرکٹ اکیڈیمز اسپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا ہے کہ بہترین کھلاڑی تیار کرکے ہم دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ہمارا ماضی شاندار رہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کرکٹ اکیڈیمز میں کھلاڑیوں کی تربیت کرکے اسپورٹس میں بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں ، اکیڈیمز میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں تاکہ وہ اچھا پرفارم کر سکیں کھلاڑی اسی طرح محنت کرتے رہے تووہ دن دور نہیں جب ہماری اکیڈیمز کے بچے قومی ٹیم میں شامل ہوں گے، اسپورٹس بورڈ پنجاب کوچنگ اکیڈیمز میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کر رہا ہے ، ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اسپورٹس میں بہتری کیلئے بھرپور کام کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ماڈل ٹاؤن لاہور میں قائم کی گئی کرکٹ کوچنگ اکیڈیمی کے دورہ کے موقع پر کیا ، ہیڈ آف کرکٹ اکیڈیمز اسپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا کہ کرکٹ کوچنگ اکیڈیمز میں کوچز کے ساتھ ساتھ فزیکل ٹرینر بھی رکھے گئے ہیں جو کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کروا رہے ہیں تاکہ کھلاڑی بہتر طریقے سے اچھی کارکردگی دیکھا سکیں،ظہیرعباس نے ٹریننگ اور فٹنس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیئے ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن ا سپورٹس کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں ، نوجوانوں کوچاہیے کہ وہ گراؤنڈز میں آئیں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔