اسلام آباد (جسارت نیوز ) گزشتہ روزپاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس بسلسلہ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 2017 منعقد ہوا جسکی صدارات ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ڈائریکٹر جنرل پاکستان ا سپورٹس بورڈ نے کی۔ دوران میٹنگ تمام ضروری معاملات پر بحث کی گئی اور ان کھیلوں کو اچھے طریقہ سے منعقد کرانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کا بھرپور جائزہ لیا گیا ۔ اس ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب یہ کھیل اپریل میں کرانے کے بجائے5 تا 9مئی پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیے جائیں گے۔