جامعہ پنجاب کے 17 طلبہ کے خلاف کارروائی کا آغاز

76

لاہور(آن لائن)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 21 مارچ کو ادارہ تعلیم و تحقیق کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے طلبہ کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جن طلبہ اور بیرونی عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے ، پہلے مرحلے میں ان طلبہ میں سے قواعد کی سنگین خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 17 طلبہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10طلبہ کومعطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کر دی ہے اور ان طلبہ سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ واقعہ میں ملوث 7 خارج شدہ طلبہ کے کوائف قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔