کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف آج 14 اپریل بعد نماز جمعہ زونلز سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، یہ مظاہرے گلبرک میں جامع مسجد باب الجنت نزد طاہر ولا، جامع مسجد محمدی رحمن آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 5، جامع مسجد خلیلیہ موسیٰ کالونی، جامع مسجد گلبرگ فیڈرل بی ایریا بلاک 12، جامع مسجد قبا فیڈرل بی ایریا بلاک 13، جامع مسجد امدادیہ شفیق کالونی، جامع مسجد ابوبکر مدینہ کالونی فیڈرل بی ایریا بلاک 22، دستگیر میں جامع مسجد رضوان، جامع مسجد نعمان اور جامع مسجد اوکھائی میمن، حسین آباد، ناظم آباد میں عید گاہ مسجد ناظم آباد نمبر 3، جامع مسجد گول مارکیٹ، جامع مسجد احباب اور جامع مسجد رحمانیہ چھوٹا میدان، لیاقت آباد میں جامع مسجد الصفاء، جامع مسجد قباء، جامع مسجد ریاض الجنہ اور جامع مسجد نایاب، نیو کراچی میں جامع مسجد الاخوان، جامع مسجد صدیق اکبر، ناگن چورنگی، نارتھ کراچی میں جامع مسجد الہدیٰ سیکٹر 11-A، جامع مسجد عثمان، جامع مسجد عثمان غنی، جامع مسجد عمر بن عبدالعزیز اور جامع مسجد عبدالعزیز، گلشن معمار میں جامع مسجد فاروق اعظم اور جامع مسجد ابو حذیفہ، جامع مسجد ابو بکر صدیق اور جامع مسجد بیت المقدس، تیسر ٹاؤن، گڈاپ وسطی میں جامع مسجد امینہ مسجد، نارتھ ناظم آباد میں جامع مسجد مدینہ انڈا موڑ اور جامع مسجد فاروق اعظم سمیت دیگر مقامات پر کیے جائیں گے۔