حیدرآباد میںیونین کمیٹی نمبر46 میں ایم کیو ایم کو شکست

148

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدر آباد میں یونین کمیٹی نمبر 46 میں ایم کیو ایم کو شکست، یوسی 46 آزاد امیدوار کامیاب، حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کی یونین کمیٹی نمبر 46 میں ہو نے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مذکورہ نشست جو کہ ایم کیو ایم حیدرآباد کے رہنما اور چیئرمین فاروق قریشی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی یہاں ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار آصف بیگ نشان مگ کامیاب، 768ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ اس کے مدمقابل متحدہ قومی موومنٹ کا نامزد کردہ امیدوار توقیر خان 437 ووٹ لے سکا۔ یہ رہائشی علاقہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین کا ہے اور یہاں سے ایم کیو ایم کے زونل انچارج راشد خلجی رکن سندھ اسمبلی ہیں، ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی و ذمے داران پولنگ کے دوران موجود رہے اور انہوں نے اپنے روایتی انتخابی طریقے کو بھی اختیار کیا تاہم وہ اپنے امیدوار کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے اور ایم کیو ایم لندن کا حمایت یافتہ امیدوار آصف بیگ کامیاب ہو گیا۔