سندھ میں پارہ 47 ڈگری پر برقرار ، لہر جاری رہنے کی پیشگوئی

65

کراچی /حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر/اے پی پی) کراچی سمیت سندھ بھر گرمی کی شدید لہر برقرار، اندرون سندھ پارہ47ڈگری تک پہنچ گیا‘ کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑیں ‘ آج شدت میں کمی کا امکان۔ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پربارش کی پیش گوئی۔ تفصیلات کے مطابق چھور میں ضلع عمر کوٹ میں پارہ 47ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔جبکہ دادو اور دیگر کئی اضلاع میں درجہ حرارت46ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ معمولاتِ زندگی متاثر ہو ئے ہیں ۔ سندھ کے کئی علاقوں میں گیسٹرو کی وبا پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے ۔ جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کابھی امکان ہے۔ سکھر، سبی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔