سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشنل ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی انتظامی نااہلی کی روایات برقرار۔سینئر افسران کی موجودگی میں جونیئر افسرکو ڈی ڈی او کا چارج دے دیا گیا ہے

48

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشنل ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی انتظامی نااہلی کی روایات برقرار۔سینئر افسران کی موجودگی میں جونیئر افسرکو ڈی ڈی او کا چارج دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشنل ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی جانب سے آرڈر نمبر STEVTA/ADMN/(S-II)/DDO جاری کیا گیا۔جس میں پاکستان سوئیڈش انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر کا چارج ادارے کے جونیئر افسر اور گریڈ 17 کے نصراللہ پھلپھوٹو کو تفویض کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سوئیڈش انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں گریڈ 19اور18کے کئی افسران ذمے دارایاں سرانجام دے رہے ہیں۔تاہم ایسٹیوٹا میں اعلیٰ ترین عہدوں پر کسی بھی مستقل افسر کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث ایک ایک افسر کے پاس کئی کئی عہدے ہیں ۔جس کا اثر نچلی سظح پر بھی نظر آتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سوئیڈش انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر کا چارج پرنسپل نذیر احمد ابڑو کے پاس تھا تاہم ان کی اپریل کے آخر میں ریٹامنٹ کے باعث یہ ذمے داری کسی بھی سینئر افسر کو دی جانی تھی۔