ڈاکار (انٹرنیشنل ڈیسک) سینیگال میں مسلمانوں کے ایک اجتماع میں آتش زدگی کے باعث 22 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں شامل اہلکاروں کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ مدینہ گوناس نامی علاقے میں مسلمانوں کے ایک اجتماع کے دوران پیش آیا۔ رپورٹوں کے مطابق عارضی خیموں کو آگ لگنے کے بعد اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سینیگال کے اس سالانہ اجتماع میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔