معالجوں کو اپنی ذمے داری ایمانداری سے نبھانی ہوگی‘صدرممنون

186

اسلام آباد(آن لائن)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معالجوں کو اپنی ذمے داری ایمانداری کے ساتھ نبھانی ہوگی اور اپنے کردار سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مادی فوائد اور مفادات کو ثانوی حیثیت دے کر بنیادی انسانی اقدام پر کبھی حرف نہ آنے دیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفاقی دارالحکومت میں عالمی سرجن جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر ممنون نے کہا کہ دنیا میں تبدیلیوں کے باوجود طبیب کے بنیادی کردار میں کوئی فرق نہیں آیا۔ تاہم طب کے شعبے میں سروس اسٹرکچر اور تنظیمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے تا کہ معالج کے روپ میں بنیادی انسانی اقدام پر حرف نہ آنے پائے۔صدرمملکت نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ طب کی تعلیم مزید پیچیدہ اور مہنگی ہوگئی ہے تاہم ترقی کے اس سفر میں اقوام عالم کے ہم پلہ بننے کے لیے ہمیں طب کے شعبے میں سروس اسٹرکچر اور تنظیمی نظام میں اصلاحات لانا ضروری ہیں۔