مودی خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے،سنی تحریک

147

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے اور فسادیوں کی پشت پناہی کرنیوالوں کو نکیل ڈالنا ہوگی ، ملک کی سلامتی اور عو ام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ،حکومت غریبوں ،مزدوروں ،کسانوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہے ،کلبھوشن کے جرم پر بھارت شرمندگی کے بجائے امن کیلیے خطرہ بن رہا ہے ،بھارت کو ملک مخالف ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دینگے ،بھارت اپنے مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر بلدیہ ٹاؤن سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کا دانشمندی سے مقابلہ کرینگے ،پاکستان مخالف مودی کو ہندوستان میں سیاسی موت دینگے ،پاکستانی اپنے ملک کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے ،خطے سے انتہاپسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر مودی سرکار انتہا پسندی کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے ،جنونی انتہاپسند مودی کی سیاست کی عمر زیادہ لمبی نہیں ہے ،بھارت پاکستان کا اذلی دشمن ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کیلیے سازشوں کا جال بچھا رہا ہے ،عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلیے مثبت کردار ادا کرئے۔