وفاقی وزیر داخلہ چود ھر ی نثار علی خان نے وزارت داخلہ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ غیرملکیوں کی پاکستان میں آمد ورفت اور قیام پر نظر رکھی جائے

179

اسلام آباد(اے پی پی+آن لائن +مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چود ھر ی نثار علی خان نے وزارت داخلہ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ غیرملکیوں کی پاکستان میں آمد ورفت اور قیام پر نظر رکھی جائے، ان قوانین کا اطلاق بلاتفریق و امتیاز یقینی بنایا جائے۔اسلام آباد میں و فاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام پاکستانی سفارت خانوں، وزارت خارجہ، سول ایوی ایشن اور امیگریشنحکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستانی ویزوں کاا جرااور غیر ملکیوں کی ملک میں آمدو رفت و قیام سے متعلقہ قوانین کا بلا تعریف اطلاق یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں پاکستانی ویزے کے اجرا میں شفافیت کو یقینی بنانے کی غرض سے فیصلے کیے گئے کہ نامکمل کوائف پر نہ ہی ویزا جاری کیا جائے اور نہ ہی نامکمل کوائف کیساتھ غیرملکیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے۔و فاقی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ پاکستانی سفارتخانے ویزا جاری کرنے والے افسرکا ریکارڈ اور ایک ہفتے قبل غیرملکی وفودکی آمد اور سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کریں۔چودھری نثار علی خان نے سول ایوی ایشن، وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو تاکید کی کہ شکار کے لیے آنے والے مہمانوں کی آمد و رفت انٹرنیشنل ائرپورٹس جب کہ بیرون ممالک کے سربراہان کی آمد کے لیے امیگریشن کلیئرنس کے لیے کاؤنٹرز کے قیام کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ،ایڈووکیٹ جنرل، چیئرمین نادرا،وزارت داخلہ،ایف آئی اے و دیگر اداروں کے سینئر افسران نے شر کت کی ۔