پاکستان ڈے کرکٹ‘سندھ اکیڈمی نے کوہسار کو شکست دیدی

78

حیدرآباد(جسارت نیوز )اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے ذیر اہتمام اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے تعاون سے منعقدہ پاکستان ڈے اسپورٹس فیسٹول میں کرکٹ کے فائنل میں میں سندھ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے کوھسار کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دے دی،کھیلوں کے مقابلے صحت مند معاشرے کی علامت ہیں اسی لئے کھیلوں کے مقابلے ذیادہ سے ذیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہاراسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیر مین عامر کفایت نے منعقدہ کرکٹ کے فائنل کے بعد کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ بہت کام کر رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کٹری ہے کوھسار اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 25اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے کوھسار کے صفیان نے 157رنز بنائے اور ناٹ آوٹ ر ہے جبکہ سندھ اکیڈمی کے حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ اکیڈمی نے2 وکٹوں کے نقصان پر 22اوور میں اسکور مکمل کر لیا، سندھ اکیڈمی کے محب نے 137رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے کوہساراکیڈمی کے ناظم اور ذولفقار نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا مین آف دی میچ محب کرار پائے۔
،آخر میں اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیرمین عامر کفایت ، میڈیم ریحانہ بھٹی ،رمیز شیخ، اصغر علی بھٹی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پراسرار علی چانڈیو، ناظم عباسی کے علاوہ کھلاڑیوں کی