پی سی بی کو بائیو میکنکس لیب کے لیے آئی سی سی سے گرین سگنل مل گیا

115

اسٹاف رپورٹر) سعید اجمل، محمد حفیظ، ثقلین مشتاق اور شعیب اختر سمیت کئی بڑے ناموں کے بولنگ ایکشن پر اعتراضات اٹھے تو تمام ہی کھلاڑیوں کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے بیرون ملک پرواز لینا پڑی، مگر پی سی بی اور لاہور میں قائم نجی تعلیمی ادارے کی کاوش سے اب یہ مرحلہ پاکستان میں ہی مکمل ہو جائے گا۔چیرمین پی سی بی شہریار خان کی ہدایت پر گذشتہ 8 سال سے بند پڑی بائیو میکنکس لیب پر گزشتہ سال دوبارہ کام شروع کیا گیا۔ پاکستان کے 2 نمائندگان گزشتہ ماہ ساؤتھ افریقا پہنچے جہاں آئی سی سی حکام نے پاکستانی نمائندگان کو بائیو میکنک لیب کے بارے میں آفیلشلز پروٹوکولز سے آگاہ کیا۔قومی بائیو میکنک لیب میں 16 ہائی سپیڈ انفراریڈ جبکہ 2 ہائی سپیڈ کیمرے کسی بھی بولر کے بازو کا خم دیکھنے کیلئے آنکھ جمائے ہوں گے۔برسبین، کارڈف، پریٹوریا، چنائی اور لوف برا کے بعد لاہور میں قائم یہ لیب آئی سی سی سے منظور شدہ چھٹی لیب ہو گی۔